ممتاز بھٹو کی حیثیت تاریخ میں کئی حوالوں سے یاد رکھی جائے گی: غنویٰ بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے ممتاز علی بھٹو کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے ممتاز علی بھٹو کی وفات پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتاز علی بھٹو کی حیثیت تاریخ میں کئی حوالوں سے یاد رکھی جائے گی.

وہ نہ صرف شھید ذوالفقار علی بھٹو کے کزن تھے بلکہ ان کے چند نزدیک ترین ساتھیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستانی تاریخ کا سب سے باوقار سیاسی سفر کیا. تاریخ ایک طوفان کی طرح ہے ممتاز علی بھٹو کئی ادوار سے گزرے اور بذات خود ملکی سیاست کی تاریخ کا ایک اہم حصہ تھے.

پارٹی چیئرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو صاحبہ نے ممتاز علی بھٹو کی وفات پر کہا ہے کہ وہ بھٹو خاندان کا حصہ اور گزرتے ہوئے دور کی باوقار علامت تھے.

انہونے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کے قریبی ساتھیوں اور خاص طور پر ان کے بچوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی.

Back to top button