6 جون کا مظاہرہ غیرمنظم تھا، بحریہ ٹاؤن کے شرمناک منصوبے کے خلاف جدوجہد تیز کی جائے: اعجاز منگی
زرداری حکومت نے اکثر بحریہ ٹاؤن مخالفین کے خلاف جھوٹ پر مبنی ایف آئی آرز داخل کروائے
پاکستان پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اعجاز منگی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کو کچھ ذرائع سے پہلے سے معلوم تھا کہ سندھ میں قومپرست اکیلے بحریہ ٹاؤن کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔ اور یہی ہوا۔ 6 جون کا مظاہرہ غیرمنظم ہونے کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی اس کی وجہ سے اب یہ حال ہے زرداری حکومت نے اکثر بحریہ ٹاؤن مخالفین کے خلاف جھوٹ پر مبنی ایف آئی آرز داخل کرکے کچھ کو گرفتار کیا اور اکثر اپنے ضمانت کے چکروں میں پھنس چکے ہیں۔ اس طرح بحریہ ٹاؤن کے خلاف ہونے والی عظیم جدوجہد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔
ساتھیو! یہ جدوجہد اصل میں ہماری ہے اور ہم کو یہ جدوجہد منزل مقصود تک پہچانی ہے۔ اس لیے منظم ہوکر بحریہ ٹاؤن کے شرمناک منصوبے کے خلاف ہر محاذ پر عوام کو ساتھ لیکر پرامن اور اصولی جدوجہد تیز کی جائے۔