شہید بھٹو کا پیغام دیہاتوں اور شہروں کے محنت کش عوام کی حقیقی خوشحالی ہے: چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو

پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے اپنے پارٹی کے بانی اور ہمارے پہلے شہید کے جنم دن پر اپنے بیان میں کہا ہے ”شہید بھٹو“ کی ہر سالگرہ ہماری پارٹی کا ایک نیا جنم دن ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے شہید بھٹو کی منزل کرپٹ اور مشروط اقتدار نہیں ہے۔ شہید بھٹو کی میراث زرداری مافیا کی کرپشن نہیں ہے۔ شہید بھٹو کا پیغام دیہاتوں اور شہروں کے محنت کش عوام کی حقیقی خوشحالی ہے۔ انہوں نے شہید زیڈ اے بھٹو کی سالگرہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید بھٹو کی جدوجہد اور قربانی ملک میں حقیقی سوشلزم لانے کے لیے تھی۔ وہ سارے لوگ جو جہوریت کو ووٹوں کی جوا سمجھتے ہیں؛ وہ شہید بھٹو کے دوست نہیں ہیں۔ وہ تو شہید بھٹو کے دشمن ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو لوگ شہید بھٹو کے نام پر ووٹوں کا کاروبار کرتے ہیں؛ انہوں نے اب تک کرپشن کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا اور وہ آگے بھی کرپشن کرینگے۔ عوام کو ان مکروہ چہروں کو پہچاننا چاہیے۔

شہید بھٹو عوام کے لیے امید کا چراغ ہیں۔ ہم اس امید کی روشنی کو عوام تک پہنچانے والے حقیقی پیپلز پارٹی والے ہیں۔ ہم جو شہیدوں کا قافلہ ہیں۔ ہماری منزل حق اور انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام ہے۔ ہم تاریخ کی راہ پر چلتے رہیں گے اور چراغوں کی طرح جلتے رہیں گے!!

Back to top button