شہاب ڈومکی کے اہل خانہ سے چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کا تعزیت کا اظہار

شہاب ڈومکی جیسے بہادر اور وفادار کامریڈ پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنما شہاب ڈومکی کی وفات کوایک سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہاب ڈومکی جیسے بہادر اور وفادار کامریڈ پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ ان کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔ پارٹی چیئر پرسن نے شہاب ڈومکی کی وفات پر دس روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ ان دنوں کے دوراں سندھ کے تمام اظلاع میں خیرات اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے۔

انہوں نے پارٹی کارکنان کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کامریڈ شہاب ڈومکی پارٹی کا کام کرتے ہوئے ہم سے بچھڑے ہیں؛ اس لیے ان کا درجہ شہید کا درجہ ہے۔ محترمہ چیئرپرسن نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی سے کمٹمینٹ مثالی تھی اور پارٹی ان کے مشن کی تکمیل کے خاطر ہمیشہ جدوجہد کرتی رہے گی۔

چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے شہاب ڈومکی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر کی اپیل اور شہاب ڈومکی کے لیے جنت میں اعلی درجات کی دعا کی ہے۔

Back to top button