پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے گذشتہ روز عمران خان پر ہونے والے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے گذشتہ روز عمران خان پر ہونے والے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جمہوری سیاست میں تشدد کی آگ بھڑکائی گئی تو پھر وہ آگ کسی ایک جماعت اور ایک جگہ تک محدود نہیں رہے گی۔ اس آگ کی لپیٹ میں ملک کا ہر شخص اور ادارہ آئے گا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ پرتشدد سازشوں سے بھری ہوئی ہے۔ آج ہمارا ملک اگر سیاسی بحران میں مبتلا ہے تو اس کا سبب بھی ماضی میں کی گئی وہ خونی سازشیں ہیں جو باربار تاریخ سے نکل آتی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) عمران خان کی سیاست سے واضع اختلاف رکھتی ہے مگر پارٹی ہر جماعت ہر سیاستدان کی طرح عمران خان کا بھی یہ جمہوری حق مانتی ہے کہ وہ پرامن عوامی احتجاج کرے اور اس کے سیاسی عمل کو سازشی تشدد سے نہ روکا جائے۔ کیوں کہ میں ماضی میں کیے جانے والے ایسے تمام تجربات ناکام ہوئے ہیں اور اس بار بھی ایسے اعمال کے مقدر میں ناکامی ہی ہوگی۔