چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کا آن لائن پارٹی اجلاس
تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختون خوا کے عوام سے بے انصافی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی زیر صدارت خیبر پختون خوا صوبہ کی کا بینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ مذکورہ میٹنگ میں صوبہ کے سیاسی؛ معاشی اور معاشرتی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے قیادت کو آگاہ کیا کہ گذشتہ 9 برس سے تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختون خوا کے عوام سے بے انصافی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس وقت مہنگائی نے صوبے کے عوام کو بری طرح سے جکڑا ہوا ہے۔ خیبر پختون خوا کے اکثر علائقے بالائی ہونے کی وجہ سے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں اور لوگ ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے سردی میں ٹھٹر رہے ہیں۔ روز بہ روز بڑھتی ہوئی بیروزگاری نے عوام کی کمر کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ کورونا سے پیدا ہونی صورتحال نے بچوں کی تعلیم کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور حکومت اس ضمن میں تعلیم کے متبادل نظام کو عمل میں لانے میں مکمل طور پر ناکام.