ساتھیو! چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی ہدایات پر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے آج ہم ملک گیر بائیں بازو کے اتحاد بنانے والی میٹنگ میں شریک ہوئے۔

ساتھیو! چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی ہدایات پر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے آج ہم ملک گیر بائیں بازو کے اتحاد بنانے والی میٹنگ میں شریک ہوئے۔ اس میٹنگ میں پاکستان کی تمام اہم جماعتیں شریک ہوئیں۔ ہماری پارٹی کی طرف سے اس اتحاد کا نام طعہ ہواء۔ اس اتحاد کا نام ”لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ“ یعنی (LDF) منظور کیا گیا۔
ایل ڈی ایف پورے ملک میں ترقی پسند اور عوام دوست سرگرمیاں کرے گا۔ یہ اتحاد مندجہ ذیل نکات پر طعہ پایا۔
سامراج مخالف
اسٹیبلشمینٹ مخالف
جاگیرداری مخالف
سیکیولرزم حمایت
عورت حمایت
مظلوم اقوام حمایت
ماحولیات دوست
یہ اتحاد پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرے گا۔
ساتھیو! آپ سب کو مبارک ہو کہ بائیں بازو کی تمام جماعتوں نے پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کو مرکزی سیکریٹری منخب کیا۔
ساتھیو! پارٹی آپ سب ساتھیو سے امید کرتی ہے کہ آپ لیفٹ کی اتحادی پارٹیوں سے مکمل اور بھرپور تعاون کرینگے۔

Back to top button