پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کا پنجاب اسیمبلی سے پاس ہونے والے بل کی شدید مذمت

پنجاب بھر میں مظاہروں کا اعلان، ہمیں جمہوری اقدار کو بحال کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی : غنوی بھٹو

پیپلز پارٹی (شہیدبھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے گذشتہ روز پنجاب اسیمبلی سے پاس ہونے والے اس بل کی شدید مذمت کی ہے جس میں جیوڈیشل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور وہ اس کمیٹی کو فرسٹ کلاس مائجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ وہ بل جس کو پنجاب اسیمبلی کے ساری جماعتوں نے بغیر کسی بحث کے منطور کیا ہے۔ محترمہ غنوی بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے اس بل سے ثابت ہوتا ہے کہ اسیمبلی میں موجود تمام جماعتیں آزادی اظہار پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر متفق ہیں۔انہوں نے اس بل کو جمہوریت پر آمرانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج جب ہم پانچ جولائی کے سیاہ ترین دن کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اس وقت ایسے بل کا پنجاب اسیمبلی میں یک رائے پاس ہونا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں اب تک جمہوریت بحال نہیں ہوئی۔ محترمہ غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں جمہوری اقدار کو بحال کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ انہوں نے عام طور پر پورے ملک اور خاص طور پر پنجاب کی پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی ہے وہ مذکورہ بل کی مخالفت ہونے والے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں اور ملک کے میڈیا پر آمریت کے حملے کو بے نقاب کریں اور اس بل کو قانون کا حصہ ہونے سے روک کر ثابت کریں کہ کوئی بھی آمریتی قدم کو عوام قبول نہیں کریں گے۔

Back to top button