پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے پارٹی کی خصوصی ہدایت

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے پارٹی کی خصوصی ہدایت کی ہے کہ عام طور پر پورے ملک اور خاص طور پر صوبہ سندھ میں عوامی تعلیمی نظام کو بحال کرنے کے لیے ہمارے ہر کارکن کو عملی جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے تعلیمی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف غریب عوام سیلاب کے باعث اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں اور دوسری طرف حکومت نے متاثرین خاندانوں کے بچوں سے تعلیم چھین لی ہے۔ سرکاری اسکولوں کو رلیف کیمپوں میں تبدیل کرنا ایک سازش ہے۔ کیا حکومت کے پاس سیلاب متاثرین کے لیے اور کوئی متبادل نہیں ہے؟ اگر نہیں ہے تو کیوں؟
پارٹی چیئرپرسن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی دوہری پالیسی اس سے واضع ہے کہ پورے صوبے میں پرائیویٹ اسکول تو چل رہے ہیں۔ ان اسکولوں میں امیروں اور افسروں کے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہم اس پر ناخوش نہیں ہیں۔ کیوں کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے مگر جب امیروں کے بچے تعلیم کا حق حاصل کریں اور غریبوں کے بچوں سے تعلیم کا حق چھینا جائے تو طبقاتی نظام اپنی اصلیت دکھاتا ہے۔
محترمہ غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی تب تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک غریبوں کے بچوں کو تعلیم کا حق حاصل نہیں ہوگا۔

Back to top button