عمران خان نے پوری قوم خواتین کی توہین کی ہے: فیروزا لاشاری
وزیراعظم کو بیان واپس لیکر قوم سے معافی مانگنی چاہئے

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی مرکزی رہنما نے عمران خان کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ، عمران خان نے پوری قوم خواتین کی توہین کی ہے لباس کا تعلق مذھب یا مغرب سے نہیں معاشرت سے ہوتا ہے مدرسے کے بچوں نےایسا کونسا لباس پہنا ہوتا ہے جو مدرسے کے اندر اس مولوی نے اپنی حوس کا نشانا بناتے ہیں ؟؟
فیروزا لاشاری نے مزید کہا کہ 5 سال کے بچوں نے ایسا کیا پہنا ہوتا ہے خاص کر مرد بچے، کہ وہ کسی درندے کی حوس کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں وزیر اعظم سے مخاطب ہوکر کہا، “عمران خان صاحب ریپ کا تعلق کپڑوں سے نہیں ذھنی تربیت سے ہے” اوروزیراعظم کے اس بیان سے گندی ذہانت رکھنے والے افراد کو طاقت ملی ہے جو مستقبل میں ایسے گھنونے کام کرینگے اور نومولود کسی کچرے کنڈی سے ملینگے۔
انہوں نے وزیراعظم کو بیان واپس لیکر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبا کیا ہے۔