نواز شریف چھپ کر اور زرداری سرعام چوری کرتے ہیں، غنویٰ بھٹو

ایبٹ آباد : پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی مرکزی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کی چوری کا طریقہ جدا جدا ہے‘ نواز شریف چھپ کر اور زرداری سرعام چوری کرتے ہیں‘ تحریک انصاف کی تبدیلی نے عوام کو تباہ کردیا ہے عوام باہر نکلے تو عمران خان آوٹ ہو جائیں گے‘ کشمیر کی آزادی کیلئے حکمران مخلص نہیں‘ پاکستان عوام کیلئے بنا تھا یہاں مقیم ہر مذہب کے افراد کو مکمل آزادی ہونی چاہئے لیکن ملک کی خودمختاری کو تباہ کردیا گیا۔ یہاں کسی کو حقوق میسر نہیں۔ لاپتہ افراد ایک بہت مسئلہ ہے لوگوں کو خوف میں رکھا جاتا ہے‘ یہ قانون اور انصاف کی توہین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں یکہجتی کشمیر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی قائدین اعجاز منگی‘ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سید سلیم شاہ‘ فیروز لاشاری‘ مجید سیال‘ رحیم کوسو‘ راشد کلھوڑو‘ رباب مدیر‘ ضلعی جنرل سیکرٹری علی افضل خان ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ کو صیح نہیں لکھا گیا۔ ملک کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی لائبریری سے مواد چوری کرکے حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کب مودی اور آئی ایم ایف کے سامنے جرآت سے کھڑے ہونگے۔

Back to top button