زرداری لیگ اور ایم کیو ایم کے پاس کوئی نظریا نہیں: فیروزہ لاشاری

اس وقت خطرے میں نہ کرتا پجاما ہے اور نہ ہی ٹوپی اجرک، اس وقت خطرے میں دھرتی اور اس کے وسائل ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی مرکزی رہنما فیروزہ لاشاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زرداری لیگ اور ایم کیو ایم کے پاس کوئی نظریا نہیں، یہ صرف امیر طبقا ہے۔ یہ ھمیشہ لسانیت نفرت انگیز بے مقصد اشوز اُبھار کر لوگوں کو تقسیم کرکے سندھ کارڈ اور مھاجر کارڈ کھیل کر اقتدار میں اتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت خطرے میں نہ کرتا پجاما ہے اور نہ ہی ٹوپی اجرک ہے، اس وقت خطرے میں دھرتی اور اس کے وسائل ہیں۔

فیروزہ لاشاری نے مزید کہا کہ عوام کا مسئلہ مہنگائی بیروزگاری اپنے وسائل پہ اپنا اختیارات ہیں۔ عوام ایک دوسرے کا دشمن نہیں بلکہ عوام کا دشمن ظالم حکمران ہے۔

عوام کو طبقاتی نظام کو رد کرکے اپنی اینرجی ایک دوسرے کے اوپر ضائع کرنے کے بجائے متحد ہوکر کرپٹ دھشتگرد حکمرانوں کو رد کرکے عوام راج قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button