محترمہ غنویٰ بھٹو کا سیالکوٹ میں بلوائیوں کے ہاتھوں سری لنکن باشندہ کے درد ناک قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پاکستان میں تیزی سے پھیلتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی شدید خطرے کی علامت ہے

پاکستان پیپلز پارٹی (شھید بھٹو) کی چئر پرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے سیالکوٹ میں بلوائیوں کے ہاتھوں سری لنکن باشندہ کے درد ناک قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ریاستی پالیسیوں کے سبب مذہبی انتہا پسندی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں۔ریاست و حکومت اپنے سیاسی و دیگر مفادات کے پیش نظر ایسے عناصر کے خلاف نہ صرف سخت کارروائی سے گریزاں ہے بلکہ ایسے عناصر کو پشت پناہی کا لازمی نتیجہ یہی نکلتارہے گا کہ لوگ ہجوم کے ہاتھوں بے گناہ قتل ہوتے رہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان میں تیزی سے پھیلتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی شدید خطرے کی علامت ہے اور یہ رحجاں پاکستانی سماج کی ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا سبب بنے گا۔۔۔

Back to top button