جمہوری حکومت نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ بیہودہ مذاق ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے اپنے بیان پالیسی بیان میں کہا کہ جس طرح ملک میں مخصوص انداز سے متنازعہ انتخابات کرائے گئے، ان انتخابات کے نتیجے میں ایسی ہی حکومت وجود میں آنی تھی جس حکومت کا اعلان پیپلز پارٹی پارلیامینٹرین اور مسلم لیگ ن کے اقتداری اتحاد کی صورت میں کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے کہا کہ یہ جمہوری حکومت نہیں بلکہ جمہوریت کے ساتھ بیہودہ مذاق ہے۔ ایک دوسرے کو ملک دشمن اور کرپٹ کہنے والی جماعتیں اس وقت آپس میں مل کر یہ ثابت کر چکی ہیں کہ وہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ یہ سکہ جب بھی اچھالا جائے گا ملک اور عوام ہار جائے گا۔ شہید بھٹو نے موجودہ موجودہ سیٹ اپ کو ناکارہ اور مصنوعی نظام کے تابوت میں آخری کیل قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کریں اور عوامی امنگوں کا پرچم بلند رکھتے ہوئے سیاسی سازشوں کو عملی طور پر ناکام بنا کر ملک کو اس دلدل سے باہر نکالیں جس میں اسے دھکیل دینے کے لیے مذکورہ قوتوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

Back to top button