ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی صرف حمایت نہیں بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں: غنوی بھٹو
کشمیری عوام نے جو ایک آزاد ریاست کا خواب دیکھا ہے وہ ایک دن ضرور پورا ہوگا: فیروزہ لاشاری

کراچی (پریس رلیز) آج اس کشمیر کا یوم یکجہتی ہے؛ جس کشمیر کے بارے میں ہماری پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹونے کہا تھا کہ وہ کشمیر کے بارے میں نیند میں بھی غلطی نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹونے پارٹی کے رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کشمیر کے حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کشمیر کے بارے میں کیا کر رہی ہے؟ وہ بہت افسوسناک عمل ہے۔ اصل بات پھر بھی اس کشمیری عوام کی ہے جو لالچ اور ظلم کو شکست دیکر اپنے جذبہ آزادی سے ایک پل کے لیے بھی دستبردار نہیں ہوئے۔ ہم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی صرف حمایت نہیں بلکہ اس پر فخر کرتے ہیں۔
پارٹی چیئرپرسن نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تو ان شہیدوں کے خون سے تحریر ہو چکی ہے جن شہیدوں نے اپنی جان کے نذرانے اس لیے پیش کیے ہیں تاکہ ان کی آنے والی نسلیں اس خوبصورت سرزمین کو آزاد دیکھیں اور ان حسین وادیوں پر ظلم و ستم کا کوئی سایہ نہ ہو۔ کشمیر کی آزادی کی حمایت پوری دنیا کے باضمیر لوگ کر رہے ہیں اور تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ کسی بھی قوم کی آزادی کو دبا کر نہیں رکھا جا سکتا۔
کشمیری عوام نے جو ایک آزاد ریاست کا خواب دیکھا ہے وہ ایک دن ضرور پورا ہوگا: فیروزہ لاشاری
ہمارا دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے جس طرح کشمیری عوام نے حق خودارادی کے لئے بھادری کے ساتھ طاویل عرصے سے جدوجہد کر رہے ہم ان کی دو جہد میں شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ہم سمجھے ہیں کہ کشمیری عوام نے جو ایک آزاد ریاست کا خواب دیکھا ہے وہ ایک دن ضرور پورا ہوگا اور آزادی ان کا حق ہے ہمیں افسوس ہے پاکستان کی حکومت اس وقت کشمیر کا مقدمہ صیحیح طریقے سے نہیں لڑسکی