پی پی پی (شہید بھٹو) ہی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات و افکار کی حقیقی وارث ہے، غنوی بھٹو کا یوم تاسیس پہ پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا قیام نہ صرف آمریت کے خلاف جدوجہد تھی بلکہ پارٹی کی بنیاد سماجی انصاف ، جمہوریت اور مساوات جیسے بنیادی اصول تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی (شہید بھٹو) ہی ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات و افکار کی حقیقی وارث ہے ۔ انہوں نے کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اور اس فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کی تیاریاں کریں . انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی مساوات ، انصاف، جمہوریت اور منصوبہ بند معیشت کے حصول کے لیےپیپلز پارٹی (شہید بھٹو) ہر سطح پر جدوجہد کرتی رہے گی ۔

Back to top button