پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے بجٹ سے پہلے، بجٹ کے دوران اور بجٹ کے بعد مہنگائی کے نہ رکنے والے سلسلے پر سخت تشویش کا اظہار
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے بجٹ سے پہلے، بجٹ کے دوران اور بجٹ کے بعد مہنگائی کے نہ رکنے والے سلسلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے کے بجائے ملک کی امپورٹ بڑھانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور اس امپورٹ میں سب سے خطرناک امپورٹ
مہنگائی کی ہے ۔
پارٹی نے موجودہ مہنگائی کو ملکی مہنگائی نہیں بلکہ امپورٹڈ مہنگائی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کے غریب عوام سوکھی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں ۔
یہ بےشرمی کی حد ہے کہ حکومت وقت اپنے عوام کے مطالبات پر غور کرنے کے بجائے آئی ایم ایف کے احکامات کی بجاآوری میں مصروف ہے ۔ عوام کو بتایا جائے کہ اس ملک پر کس کی حکمرانی ہے ؟ موجودہ حکمرانوں کی یا آئی ایم ایف کی ؟