پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری احتجاج کی حمایت

پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو )

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں جاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حکمران تعلیمی اداروں سے اس طرح سلوک کر رہے ہیں جیسے یہ ان پر بوجھ ہوں۔ پارٹی چیئرپرسن نے اپنے بیان میں استاذہ کو ملنے والی دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک شرمناک عمل ہے۔ ڈاکٹر اصغر دشتی پر ایف آئی آر داخل کرنے کی دھمکی پر محترمہ غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اصغر نہ صرف ایک قابل اور تعلیم دوست استاد ہیں بلکہ وہ روشن خیال اور معاشرے میں مظلوم طبقات کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ایسے کرداروں پر ادارے کو فخر ہونا چاہئیے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ انہیں ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن نے انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری طور پر استاذہ کے جائز اور قانونی مطالبے پورے نہیں کیے گئے تو پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) عملی طور پر احتجاج میں شامل ہوکر انتظامیہ کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔
منجانب: مرکزی میڈیا سیل
پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو )

Back to top button