پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام کو رلیف دینے کے بجائے ان پر پیٹرول بم برسانا غیراخلاقی اور غیرانسانی قدم ہے۔
پارٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ عوام کو سمجھ لینا چاہئیے کہ یہ پیٹرول کی قیمت میں 17 روپیے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 20 روپیے فی لیٹر کا اضافہ ملک میں مقرر کیے جانے والے نگران سیٹ اپ کا پہلا تحفہ ہے۔ اور یہ تحفہ تلخ بھی ہے اور ناقابل قبول بھی!!

Back to top button