پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس 27.4.2022 کو پارٹی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی زیرصدارت ہوا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس 27.4.2022 کو پارٹی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی زیرصدارت ہوا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس 27.4.2022 کو پارٹی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی زیرصدارت ہوا۔میٹنگ میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملے کے حوالے سے تفصیلی بحث کے بعد پارٹی کا یہ موقف طعہ پایا کہ بلوچستان سیاسی اور اقتصادی استحصال کے باعث ایک بھڑکتی ہوئی آگ کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ شدید ترین غربت اور ترقی نام پر بلوچ قوم کی توہین اور جبری طور پر لوگوں کو غائب کردینے والے واقعات کے باعث صوبے کے معاملات انتہائی پیچیدہ اور خطرناک رخ اختیار کر چکے ہیں۔ یہ بیحد افسوسناک بات ہے کہ اس ان حالات کے باعث شاری بلوچ عرف برمش جیسی مائیں خودکش حملہ آور بن کر تعلیمی ادارے میں غیرملکی استاذہ کے ساتھ جل کر کوئلہ بن جاتی ہیں۔پارٹی نے اس سلسلے میں ایک بار پھر اس نکتے پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کا مسئلہ جبر سے نہیں بلکہ پرامن جمہوری اندازسے حل کیا جائے۔
پارٹی میٹنگ میں سیاسی بحران سے جنم لینے والی نام نہاد حکومت کو شرمناک عمل قرار دیا گیا اور موجودہ حکومت کی طرف ایک بار پھر آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک کر ذلت آمیز اور عوام دشمن شرائط پر قرضہ لیکر عوام پر مہنگائی کا بدترین حملے کی کوشش کو مسترد کیا گیا۔
پارٹی میٹنگ میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ طعہ پایا کہ انتخابات میں پارٹی ان امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی جو شخصی طور اچھی شہرت کے مالک ہوں اور جن میں عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ پارٹی سے وفاداری کا جذبہ ہو۔