پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو تعلقہ سوبھوڈیرو کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو تعلقہ سوبھوڈیرو کی جانب سے مجاھدِ اسلام حریت پسند رہنما حزب اللہ کے قائدِ شھید حسن نصراللہ کی شھادت پر بنگل چنہ، سمن علی، ناصر حسین، ساعت علی، منصور علی، بچل، در محمد، عرض محمد، صابر حسین ، عاصم،اختر چنہ اور دیگر کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں سید حسن نصراللہ اور شہید میر مرتضی’ بھٹو کی تصاویر تھیں جب کہ اسرائیل اور آمریکا کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔
بعد ازاں سید حسن نصراللہ ان کی بیٹی اور دیگر شہداء کے ایثالِ ثواب کیلئے مجلس عزا منعقد کی گئی اور فلسطینی مسلمانوں اور حزب اللہ کے مجاہدین کی کامیابی اور اسرائیل اور امریکا کی بربادی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔