گوگل اور امیزون کی جانب سے اسرائیلی فوج اور حکومت کے ساتھ Project Nimbus پر شدید تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چئیرپرسن محترمہ غنویٰ بھٹو نے گوگل اور امیزون کی جانب سے اسرائیلی فوج اور حکومت کے ساتھ 1.2 بلین ڈالر کے Project Nimbus پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹ جو اسرائیلی فوج کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس , کلاؤڈ کمپیوٹنگ , کلاؤڈ انفراسٹرکچر سمیت کلاؤڈ آپریشن میں ٹیکنالوجی کی سہولیات دیں گی جس سے اسرائیلی فوج معصوم اور نہتے فلسطینیوں کی نگرانی اور جاسوسی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گوگل اور امیزون جیسی کمپنیاں اپنے منافع کے لالچ میں اسرائیل جیسی نسل پرست حکومت کو معصوم فلسطینیوں پر ظلم و جبر کے نت نئے سامان مہیا کررہی ہیں۔ یہ پراجیکٹ فلسطینی زمین پر اسرائیلی نوآبادیوں کی توسیع میں اضافہ کا سبب بنے گا۔ گوگل اور امیزون بنیادی طور پر فلسطینیوں کی آوازوں کو خاموش کرنے کا کام کررہی ہیں۔ انھوں نے Project Nimbus کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری منسوخی کا مطالبہ کیا۔

Back to top button