پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو صوبہ پنجاب کے صدر معظم اقبال نے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کی شدید مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) صوبہ پنجاب کے صدر معظم اقبال نے فیصل آباد کے علائقے جڑانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پرامن زندگی ہر شہری کا حق ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی قابل افسوس اور قابل تحقیق ہے۔ مگر ان واقعات کو بنیاد بنا کر جس طرح پرامن مسیحی آبادی کی گھروں اور عبادت گاہوں کو حملے کیے گئے ہیں؛ ایسی صورتحال کسی بھی مہذب معاشرے میں پیدا ہونا تشویشناک ہے۔
محترم معظم اقبال نے پنجاب کی نگران حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کا کام نگرانی کرنا ہے۔ اگر نگران حکومت کی نگرانی میں ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو پھر نگران حکومت کی نگرانی ناکام ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے جڑاوالہ واقعہ کی تحقیق اور مسیحی برادری کی تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ ملک کے دامن پر لگنے والے ایک اور داغ ہے۔