پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے کشمیر کے بہادر اور پرامن سیاسی رہنما یاسین ملک کو بھارت کی طرف سے سنائی جانے عمر قید کی سزا کو قابل نفرت اور قابل مذمت قرار دیا ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) نے کشمیر کے بہادر اور پرامن سیاسی رہنما یاسین ملک کو بھارت کی طرف سے سنائی جانے عمر قید کی سزا کو قابل نفرت اور قابل مذمت قرار دیا ہے ۔ پارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیر بھارت کے گلے میں پھنس جانے والا کانٹا ہے۔ بھارت کچھ بھی کرے، کیسے بھی حربے آزمائے مگر کشمیر کی آزادی کو نہیں روک سکتا ۔ کشمیر کی آزادی کشمیری عوام کی مشترکہ پکار ہے ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے کشمیریوں نے ہر وہ قربانی دی ہے جو آزادی کے لیے دی جاتی ہے ۔ کشمیر کی آزادی کو نہ گولیاں روک پائیں ہیں، پھانسیاں اور قید و بند کی صعوبتیں آزادی کے اس عظیم جذبے کو دبا سکیں ہیں۔ بھارت ایک کشمیری بیٹے کو عمر قید کی سزا دے گا تو اس وادی کے ہزاروں بیٹے باہر آجائیں گے اور اس راہ پر گامزن ہونگے جو راہ یاسین ملک کی ہے ۔