پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)نے آزادی کشمیر کے ہیرو یاسین ملک کو سزا دینے کے فیصلے کے شدید مذمت کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)نے آزادی کشمیر کے ہیرو یاسین ملک کو سزا دینے کے فیصلے کے شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر کشمیری رہنما یاسین ملک کو پھانسی کی سزا دی گئی تو یہ عمل کشمیری مزاحمت کے گرینیڈ سے پن نکالنے کے مترادف ہوگا۔ پارٹی نے اپنے بیان میں واضع کیا ہے کہ اگر بھارت کی مودی سرکار یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان میں جاری سیاسی بحران کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے وہ یاسین ملک کو موت کی سزا دے کر اپنے عزائم میں کامیاب ہوجائیں گے تو یہ مودی حکومت کی سب سے بڑی بھول ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) سمجھتی ہے کہ کشمیری رہنما یاسین ملک نے میلیٹنٹ جدوجہد سے جو پرامن جمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کیا؛ اس فیصلے کی عالمی سطح پر عزت ہونی چاہئیے۔ یاسین ملک نے پرامن آزادی کا جو راستہ اختیار کیا ہے؛ اس کی پاداش میں اسے موت کی سزا دینا؛ عالمی انصاف کے منافی اور علاقائی امن کے خلاف کے ایک بہت بڑی اور بھیانک سازش ہوگی۔
پارٹی سمجھتی ہے کہ یاسین ملک نہ صرف کشمیر اور پاکستان بلکہ بھارت کے روشن خیال اور باشعور طبقے میں بھی ایک محترم نام ہیں۔ اگر ان کو موت کی سزا دی گئی تو یہ سزا کشمیر میں امن کو موت کی سزا دینے کی مترادف ہوگی۔ یاسین ملک کو سزا امن کو سزا ہوگی۔
اس حوالے سے امن اور شعور کا تقاضہ ہے کہ یاسین ملک کو سخت ترین سزا دینے سے اجتناب کیا جائے۔ کشمیر کو امن دیا جائے۔ انصاف دیا جائے۔
Back to top button