پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماؤں کی فاطمہ کے ورثہ سے اظہار تعزیت

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے سینیئر رہنماؤں اور سندھ کے زمیداران زبیر جتوئی رحیم بخش کوسو کریم سوہو ذولفقار کھوکھر راشد کلھوڑو مجید سیال غلام نبی گبول اعظم ڈومکی قربان کلوڑ طاہر مغیری کی فاطمہ کے ورثہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو صبر کرنے کی تعقید کی اور معاملےکی تفصیلات لی۔
پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سینیئر رہنماؤں نے اپنے بیان میں شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاطمہ فھرڑو کا واقعہ ایک قتل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے معصوم فاطمہ فھرڑو کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنانا لاقانیت ہے۔
لواحقین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہم اس درد ناک واقعے پر ورثہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماؤں نے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی رانی پور سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم فاطمہ فھرڑو قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف شفاف انکوائری کر کے قاتلوں کو قانون کے کٹھڑے میں لایا جائے اور معصوم فاطمہ فھرڑو کے ورثہ کو انصاف دیا جائے۔

Back to top button