پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو صاحبہ نے پارٹی کے سینئر ساتھی سردار تاج محمد ڈومکی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو ) کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو صاحبہ نے پارٹی کے سینئر ساتھی سردار تاج محمد ڈومکی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاج محمد ڈومکی پارٹی کے ساتھ ایک عمر کا ساتھ نبھانے والے کامریڈ تھے۔ ان کی کمی پارٹی ہمیشہ محسوس کرتی رہے گی۔ سردار تاج محمد ڈومکی بہت بولنے والے اور بہت زیادہ سوچنے والے اصول پرستی اور باکردار شخصیت کے مالک تھے۔ خدا انہیں جنت میں اعلی درجے اور ان کے خاندان کو صبر عطا کرے۔
آمین۔