شہید شاہنواز بھٹو کی 36ویں برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع نوابشاہ کی جانب سے شہید شاہنواز بھٹو کی 36ہین برسی نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ شہید بھٹو ضلع آفیس میں منائی گئی حریت پسند رہنما شہید شاہنواز بھٹو کی روح کے ثواب کے لئے دعا مغفرت اور خیرات کا بندوبست کیا گیا۔
شہید شاہنواز بھٹو کی زندگی اور جدوجہد پے شہید بھٹو کے رہنماؤں منظور جلبانی اکبر سوڈر غازی نجیب چانڈیو بابر مغیری شاہکار ملاح اعجاز میرانی انور بہٹی عبدالرزاق رند طالب چانڈیو شوکت بانوجو بابر جمالی وسیم بہٹی اور دوسروں نے شہید شاہنواز بھٹو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مارشلا کے خلاف شہید شاہنواز بھٹو نے جدوجہد کی اور عالمی سامراجی قوتوں کے ساتھ مقابلہ کیا آج اسکی برسی کہ موقع پہ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس کے مشن کو محترمہ غنوی’ بھٹو کی قیادت میں مکمل کرینگے اور تقریب میں امین گنڈاپوری پہ لعنت بھیجی گئی اور اس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا