جیکب آباد میں غنوی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی ، پی پی شہید بھٹو کی ضلعی دفتر میں تقریب

 جیکب آباد میں غنوی بھٹو کی سالگرہ منائی گئی ، پی پی شہید بھٹو کی ضلعی دفتر میں تقریب، یو ایس ایڈ نے جیکب آباد کو اربوں روپے کا فراہمی آب کا منصوبہ دیا بلدیہ اور ایم ایس ڈی پی کی غفلت کی وجہ سے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں :نور محمد منجھوتفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع جیکب آباد کی جانب سے پارٹی سربراہ غنویٰ بھٹو کی 59ویں سالگرہ ضلع دفتر میںمنائی گئی تقریب پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر نور محمد منجھو کی صدارت میںہوئی جس میں عبدالسمیع سومرو ، سلیم بروہی ، ریاض لاشاری، نظیر لاشاری، محمد علی اور دیگر نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ محترمہ غنویٰ بھٹو ایک عظیم لیڈر ہیںجو ظلم کے خلاف ڈٹی ہوئی ہیں جھکی نہیںعوام کے حقو ق اور شوہر شہید میر مرتضی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کے لئے جدوجہد کررہی ہیں کارکنان انکے ساتھ ہیں مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جیکب آباد کے شہریوں کو یو ایس ایڈ کی جانب سے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ دیا گیا جو کئی سال گذرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا ہے جس کے باعث شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جب تک بلدیہ اور ایم ایس ڈی پی کے کرپٹ عملے کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی جائے گی عوام کو پانی ملنا ناممکن ہے انہوں نے مزید کہا کہ پینے کے پانی پر پہلے سیاست ہو رہی تھی مگر اب کچھ عناصر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر سیاست کررہے ہیں خدارا شہر کی مظلوم عوام پر رحم کریں 52درجہ حرارت کی گرمی میں شہریوں کا کیا حال ہو گا احساس کیا جائے۔

Back to top button