ڈاکو ڈاکو کے خلاف کیسے آپریشن کریں گے: رحیم بخش آزاد
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف زرداری حکومت کوئی آپریشن نہیں کرے گا
پیپلزپارٹی (شہید بھٹو) کے رہنما رحیم بخش آزاد کھوسو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف زرداری حکومت کوئی آپریشن نہیں کرے گا۔ کیوں کہ زرداری خود ایک سیاسی ڈاکو ہے۔ وہ اپنے بھائیوں کے خلاف کس طرح آپریشن کر سکتا ہے؟ ایک طرف سندھ میں ڈاکو راج سر اٹھ ارہا ہے اور دوسری طرف زرداری حکومت بحریہ ٹاؤن کے خلاف پرامن جدوجہد کرنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ اس وقت سندھ میں زرداری مافیا کے خلاف عوام کا غصہ پوری شدت سے بڑھ رہا ہے۔ ہم کسی صورت سندھ کو مجرموں کے ہاتھوں میں دینے نہیں دینگے۔