پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) تمام کارکنان کو ہدایت
پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) تمام کارکنان کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ کسی لینڈ مافیا احتجاج کا حصہ ہرگز نہ بنیں۔ کراچی میں لینڈ مافیا کی اصل علامت بحریہ ٹاؤن ہے۔ پارٹی اس لینڈ مافیا کہ خلاف اصل عوامی احتجاج چاہتی ہے۔ ایک طرف اپنے وطن میں بے گھر لوگ ہیں اور دوسری طرف بحریہ ٹاؤن کے خالی بنگلے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن میں ان بے گھرلوگوں کو بسایا کیوں نہیں جاتا؟ یہ دھرتی؛ یہ زمین ان انسانوں کی ہے جو اپنے وطن میں بے گھر ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) ہر قسم کی لینڈ مافیا کے خلاف ہے۔ لینڈ مافیا عوام کی زمین پر قبضہ کرتی ہے اور پھر اس کو کاروبار کی شکل دیتی ہے۔ ہم اس قوت کے مخالف ہیں جو عوامی زمین پر قابض ہوتی ہے اور عوام کا حق عوام کو فروخت کرتی ہے۔ لینڈ مافیا کی ہر صورت میں مزاحمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ لینڈ مافیا کسی بھی نام اور کسی بھی نعرے میں قابل قبول نہیں ہے۔