پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی مرکزی کمیٹی نے گذشتہ روز صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر بٹ گرام میں پیش آنے والی اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی مرکزی کمیٹی نے گذشتہ روز صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر بٹ گرام میں پیش آنے والی اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہا کیا ہے جس میں اسکول جانے والے استاذہ اور پانچ طالبعلم کیبل کار کی رسی ٹوٹ جانے کی وجہ سے 15 گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں لٹکتے رہے۔
پیپلز پارٹی شہید بھٹو نے طویل کشمکش کے بعد ریسکیو ہونے والے مقامی افراد اور معصوم بچوں کی باحفاظت واپسی پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ایک معمولی ریسکیو کے لیے ایک ملک کے تمام اداروں کو اتنا وقت صرف کرنا چاہئیے؟ جب کہ یہ امر قابل حیرت ہے کہ فوج نے صرف دو افراد کو ریسکیو کیا باقی چھ افراد کو مقامی نوجوانوں نے موت سے بچایا۔
پارٹی ان نوجوانوں پر فخر کا اظہار کرتی ہے۔
پارٹی اس انتظامیہ اور حکمرانی کے نیٹ ورک کو سخت تنقید کے قابل سمجھتی ہے جنہوں نے 76 برس گذر جانے کے باوجود آج تک خیبر پخون خوا؛ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بسنے والے عوام کو محفوظ راستے فراہم نہیں کیے۔

Back to top button